27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قانون و انصاف کی زیر صدارت ہزار گز اور اس...

وفاقی وزیر قانون و انصاف کی زیر صدارت ہزار گز اور اس سے بڑی سرکاری رہائش گاہوں کے حوالہ سے قائم کمیٹی کا اجلاس‎‎

- Advertisement -

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):ہزار گز اور اس سے بڑی ریاستی ملکیتی رہائش گاہوں کی نشاندہی کے حوالے سے قائم کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا اور گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر نظر ثانی کی گئی۔ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون و انصاف نے کہا کہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں وزیر اعظم کی ہدایات پر کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں دو کنال اور اس سے زیادہ رقبہ کے سرکاری مکانات کی نشاندہی کے لئے مختلف وزارتوں سے تفصیلات طلب کی گئی تھیں۔

وزارت ہائوسنگ، وزارت داخلہ، وزارت مواصلات، وزارت ریلویز اور سی ڈی اے نے اس سلسلہ میں تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تفصیلات کے مطابق اس وقت وزارت ہائوسنگ کے پاس 194، وزارت مواصلات کے پاس دو، سی ڈی اے کے پاس پانچ اور وزارت ریلویز کے پاس 438 دو کنال سے زیادہ کے مکانات موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی ملکیتی بڑی رہائش گاہوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری وسائل کےضیاع سے بچنے کے لئے ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون و انصاف نے دیگر وزارتوں کو بھی اس حوالہ سے جلد تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایات کیں۔

- Advertisement -

اجلاس میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس، قانون و انصاف، مواصلات، پاکستان ریلویز، وزارت داخلہ، سول ایوی ایشن اور سی ڈی اے کے نمائندگان نے شرکت کی۔ وزیر قانون وانصاف نے سول ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ ہوائی اڈے اور ہوائی پٹیاں جو استعمال میں نہیں ہیں ان کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملکیتی عمارتوں کا ڈیٹا چند دنوں میں کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا اورسیکرٹری وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس نادرا کے ساتھ رابطہ کر کے ایسے گھروں کا ڈیٹا بیس تیار کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=355556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں