17.1 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان سنبھال...

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان سنبھال لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری بورڈ کا قلمدان سنبھال لیا،سرمایہ کاری بورڈ کے سیکرٹری نے وفاقی وزیر کو کارکردگی اور کام سے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاری ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق کاروبار دوست پاکستان کی تعمیر کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار معیشت کے لیے کیے گئے وعدے پورے کریں گے،پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی کے لیے سرمایہ کاروں کو مکمل تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔

- Advertisement -

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے نئی حکمت عملی پر کام جاری ہے جبکہ کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کے لیے حکومتی اقدامات تیز کردیئے گئے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں