اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نےعالمی بینک کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت ابھاس کے جھا کر رہے تھے۔
جمعہ کو وفاقی وزیر کے ایک ٹویٹ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں عالمی بینک کے مجموعی موسمیاتی تبدیلی کے ایجنڈے اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی استعداد کار میں اضافے کے لیے معاونت کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔