وفاقی وزیر مذہبی امور سنیٹر محمد طلحٰہ محمود کا پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ

170

مکہ مکرمہ۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحٰہ محمود نے بدھ کو پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر مذہبی امور نےحجاج کی سہولت اور خدمات کیلئے قائم مختلف شعبہ جات اور عازمین حج سے ملاقاتیں کیں ۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے وزیر مذہبی امور کو حج انتظامات پر بریفنگ دی۔ سینیٹر محمد طلحٰہ محمود نے کہا کہ63 فیصد پاکستانی حجاج کو مشائر ٹرین 37 فیصد کو بس کی سہولت ملے گی۔منٰی و عرفات میں مخصوص مقامات پر سبز سکارف اور پاکستانی پرچم تھامے معاونین حجاج کی رہنمائی کریں گے۔وزارت کے اہلکار اور معاونین خود کو حجاج کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔پرائیویٹ حجاج کی مانیٹرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے دوران بہترین سہولیات کیلئے سعودی مکاتب کے ساتھ اچھے کوارڈینیشن کو یقینی بنایاجائے ۔