39.9 C
Islamabad
پیر, اپریل 28, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران ترکیہ...

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کی شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران ترکیہ کے وزیر صحت سے ملاقات،صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت پاکستان مصطفیٰ کمال نے چین میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے دوران ترکیہ کے وزیر صحت سے ملاقات کی۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ مراسم ہیں،ترکیہ نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں بنیادی صحت کے نظام میں اصلاحات اور طبی تعلیم میں تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے صحت نے مزید پیشرفت کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔یہ ٹیم صحت کے شعبے میں سفارشات اور تجاویز پر عملی اقدامات کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ عوام کوعلاج معالجے کی جدید اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،صحت کے شعبے میں عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588582

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں