وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا انجینئرز میں نیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

132
APP03-20 LAHORE: May 20 - Federal Minister for Planning Development and Reform Professor Ahsan Iqbal addressing after distribution of National Excellence Awards 2017 on Engineer's Day. APP photo by Tabasam Naveed

لاہور۔20 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی کامیابی کے لیے خود اعتمادی اور مثبت سوچ بہت ضروری ہے، وزیراعظم نے 20ہزار انجینئرز کے لیے انٹرن شپ کی منظوری دی ہے ،اگلے سال ایک لاکھ نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دینے کی منصوبہ بندی ہے، سی پیک پاک چین دوستی کی عملی تصویر ہے ،پاکستان میں کوئی 100ڈالر سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں تھالیکن اب دنیا کے سرمایہ کار پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے بے تاب ہیں،ون بیلٹ ون روڈ کانفرنس میں 65ممالک کی شرکت اس منصوبے کی کامیابی کی زندہ مثال ہے ، منصوبے میں شرکت کے لیے سو ممالک خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔وہ ہفتہ کویہاں انجینئرز ڈے کے موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے انجینئرز میں نیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ ز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ینگ انجینئرز کونسل نے کیا تھا۔