وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی ترکیہ کے مذہبی امور کے صدر سے ملاقات، اسلام کی حقیقی تصویر کو عام کرنے پر زور

171

انقرہ۔12اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ترکیہ کے ادارہ مذہبی امور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش سے اپنے وفد کے پمراہ ملاقات کی ہے۔

وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نےملاقات کے دوران گڈ گورننس، انسانی حقوق کے تحفظ اور سب کے لیے برابری اور ترقی کو یقینی بناتے ہوے اسلام کی حقیقی تصور کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہےاور پروفیسر ڈاکٹر علی ایرباش سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مذہبی امور کی انتظامیہ پر تجربات کے تبادلے اور باہمی سیکھنے سکھانے میں قریبی تعاون کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔

انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں معاشروں کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور مذہبی استحصال کے خلاف مذہبی اداروں کی شراکت داری اور صلاحیتوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ اسلام کی حقیقی امن پسند تصور کو عام کرنے اور معاشروں سے نفرت کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

ڈاکٹر پروفیسر علی مذہبی، تاریخی، سیاسی اور تہذیبی رشتوں میں دونوں ممالک کے مضبوط مشترکہ روابط کا اعادہ کیا۔انہوں نے وفد کو ادارہ مذہبی امور کے ڈھانچے، تنظیم اور کام کے بارے میں بھی آگاہ کیا, جو کہ ترکیہ میں مذہبی امور کی نگرانی کرنے والا مرکزی ادارہ ہے۔

مزید براہ انہوں نے ملک اور بیرون ملک مذہبی اداروں کے انتظام میں ترکیہ کے تجربے کو بھی شیئر کیا۔