23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت...

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت زراعت میں جدت اور پیداوار میں اضافہ سے متعلق اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ پاکستان کی ترقی کے لئے کلیدی کردار کا حامل ہے،پاکستان کی زرعی پیدوار میں اضافہ برآمدات میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زراعت کے شعبہ میں جدت اور پیداوار کے حوالہ سےمنعقدہ اجلاس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر زراعت میں جدت اور پیداوار میں اضافہ پر انعامات کا آغاز کیا جائے گا، زراعت میں نئی ٹیکنالوجی کے ذریعہ زرعی انقلاب لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت میں سرمایہ کاری 6 ماہ میں نتائج دیتی ہے، اس کے علاوہ زراعت میں نچلی سطح پر جدت کی نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=362111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں