وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا این ایچ اے کوئٹہ کادورہ ،جاری منصوبوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کے متعلق بریفنگ

152

کوئٹہ۔7دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے بدھ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کےریجنل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ممبر نیشنل ہائی وے اتھارٹی بلوچستان شاہد اسلام اللہ نے وفاقی وزیر مواصلات کو بلوچستان میں این ایچ اے کے جاری منصوبوں اور مواصلاتی نیٹ ورک کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے حالیہ سیلاب و بارشوں کے بعد بلوچستان کی مختلف شاہراہوں کی اپ گریڈیشن کے کام کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں مواصلات کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، سیلاب سے متاثرہ بین الصوبائی شاہراہوں کو دوبارہ بنانے اور سی پیک کے مغربی روٹ پر کام مزید تیز کرنے کی متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایات دی ہے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مجموعی کارکردگی تسلی بخش ہے میں نے بطور وفاقی وزیر مواصلات کے ملازمین کی فلاح وبہبود کے لئے مختصر وقت میں کافی اقدامات اٹھائے ہیں۔