وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

125

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، ملکی ترقی کیلئے دہشت گردی کا قلع قمع ضروری ہے، نیشنل ایکشن پلان وزارت داخلہ کا معاملہ ہے۔ انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ پر یقین رکھتی ہے اور اس حوالے سے بجلی کی قلت دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی مسئلہ ہے۔ اس کا قلع قمع ناگزیر ہے۔