- Advertisement -
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے خصدار میں سکول بس دھماکے کی پرزور مذمت کی ہے۔
بدھ کو جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاشبہ معصوم بچوں کے خلاف دہشت گردی ایک ناقابل معافی فعل ہے، بھارت جنگی محاذ پر شکست کے بعد اب اپنے دہشت گردی کے نیٹ ورک کے ذریعے حملے کر رہا ہے، ہماری دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
- Advertisement -
اویس لغاری نے کہا کہ معصوم بچوں کی شہادت کا دلی دکھ اور افسوس ہے، بلاشبہ بچوں پر حملے اس بات کے بھی غمازی ہیں کہ بھارت کے سپورٹ یافتہ دہشت گرد اس وقت پسپائی کا شکار ہیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599544
- Advertisement -