36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ...

وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ ،کام کی رفتار کو سراہا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے پیر کو پنڈوری آئل فیلڈ کا دورہ کیا اورآئل فیلڈ میں کام کی رفتار کو سراہا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو پنڈوری آئل فیلڈ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ انہیں بتایا گیا کہ 1996ءمیں پنڈوری آئل فیلڈ سے پیداوار کا آغاز ہوا تھا۔ یہاں بنیادی طور پر9 کنوﺅں کی کھدائی کی گئی تھی تاہم اس وقت 2 کنوﺅں سے تیل اور گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے جو بالترتیب 170 بیرل یومیہ اور 0.57 ملین مکعب فٹ یومیہ ہے۔پنڈوری۔10 کی ڈرلنگ کا آغاز جنوری 2019ءمیں ہوا تھا جبکہ اس کی کھدائی دسمبر 2019ءتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=143578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں