وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سپین میں منعقدہ نشست میں شرکت

55
Dr. Mosaddiq Malik
Dr. Mosaddiq Malik

اسلام آباد۔1جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے سیویل سپین میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی پینل نشست میں شرکت کی جس کا عنوان "بینک ایبل پاکستان: اثر انگیز سرمایہ کاری اور معاشی تبدیلی کے لیے سبز مالیاتی حل” تھا۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ شذرہ منصب علی خان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

مذاکرے کے دوران پاکستان میں سبز منصوبوں کے لیے اثر انگیز حل اور سرمایہ کاری کے مواقع کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء نے اس بات کا جائزہ لیا کہ یہ اقدامات کس طرح ملک کی اقتصادی تبدیلی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے سبز مالیاتی طریقہ کار کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور موسمیاتی مطابقت رکھنے والی سرمایہ کاری کو پاکستان کی پائیدار ترقی کے لیے ایک مؤثر ذریعہ قرار دیا۔