37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات کا دائرہ کار بڑھا یا جائے ،...

وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات کا دائرہ کار بڑھا یا جائے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔10مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی خدمات کا دائرہ کار بڑھا نے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ٹیکس معاملات میں حکام کی بدانتظامی کے خلاف فوری انصاف کی فراہمی میں محتسب کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ پیر کو وفاقی ٹیکس محتسب سال 2022کی رپورٹ پیش کرنے کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے صدر مملکت کو سال 2022ء کی رپورٹ پیش کی ۔

اس موقع پر صدر مملکت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف ٹی او کوسال 2022 ء کے دوران 7000 شکایات موصول ہوئیں ، 2021 ء میں 2816 شکایات موصول ہوئیں،سال 2022 ء کے دوران7000 میں سے 6500 شکایات کا ازالہ کیا گیا ،ٹیکس محتسب نے 7 ارب روپے کے ریفنڈ کلیمز کی رقم ایف بی آر سے ٹیکس دہندگان کو ادا کروائی۔ایف ٹی او کے 78 فیصد فیصلوں پر عمل درآمد ہو چکا ،روزانہ کی بنیاد پر فیصلوں پر عملدرآمد کی نگرانی کی جارہی ہے ،وفاقی ٹیکسوں سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات سے نمٹنے کے لیے ایف ٹی او سیکرٹریٹ میں ایک اوورسیز پاکستانیز شکایات ازالہ سیل قائم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسٹمز/ٹیکس سے متعلق تمام خدمات کے حصول کیلئے ٹیکس دہندگان کے لیے سہولت ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جبکہ مختلف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر تجارتی اداروں کے اعزازی کوآرڈینیٹرز کو ہیڈ کوارٹر اور علاقائی دفاتر میں متعین کیا گیا ہے ۔ سال 2022 ء کے دوران 88 سے زائد آگاہی سیشنز کیے گئے ۔ملک بھر میں وفاقی ٹیکس محتسب کی رسائی بڑھانے کیلئے ایک رابطہ مہم چلائی گئی۔ صدر مملکت نے وفاقی ٹیکس محتسب کی جانب سے رسائی بڑھانے اورٹیکس دہندگان کو ریلیف پہنچانے پر ادارے کی کارکردگی کو سراہا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=355363

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں