وفاقی پولیس نے مختلف علاقوں سے 19جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا، بھاری مقدارمیں منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد

123
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):وفاقی پولیس نےگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 19جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرکے بھاری مقدارمیں منشیات اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم ایلون مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے دو کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس ٹیم نے ملزم ماجد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 30 بور پستول معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے ملزم حمزہ کو گرفتار کرکے 271 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔ تھانہ سنبل پولیس ٹیم نے دو ملزمان زاہد حسین اور وقار کو گرفتار کرکے دو رائفلیں برآمد کرلںی۔ تھانہ ترنول پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عامر نذیر اور اظہار خلیل کو گرفتار کرکے340گر ام ہیر وئن اور 560گرام چرس برآمد کرلی۔ تھانہ سنگجانی پولیس نے دو ملزمان شفیع اللہ اور عبد اللہ کو گرفتار کر کے ایک کلو270گرام چرس اور 130گرام ہیر وئن برآمد کرلی۔

تھانہ کھنہ پولیس نے ملزم طفیل احمد کو گرفتار کرکے اس سے 232گر ام ہیر وئن برآمد کی۔ تھانہ کورال پولیس نے دو ملزمان محسن علی اور خضر حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد پستول 30 بور برآمد کرلیے۔ تھانہ ہمک پولیس ٹیم نے ملزم رحمان کو گرفتار کرکے ایک خنجر برآمدکیا۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم دانش کو گرفتار کرکے 617گر ام ہیروئن برآمد کرلی۔ تھانہ شہزاد ٹائون پولیس نے چار ملزمان عثمان، احسن علی، نزاکت حسین اور عمران کو گرفتار کرکے ان سے5کلوگرام خشک بھنگ، آدھا کلو 20 گرام چرس اور دو عدد پستول 30 بور برآمد کرلیے۔

تھا نہ بنی گالہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم رفاقت حسین کو گرفتار کرکےآدھا کلو 40گر ام ہیروئن برآمد کرل۔گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبرناصر نے کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس شراب فروشی جیسے گھنائونے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔