
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کو وزارت اطلاعات و نشریات جبکہ شوکت ترین کو وزارت خزانہ و ریونیو کاقلمدان سونپ دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے اعلامیہ کے مطابق شوکت فیاض احمد ترین کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
محمد حماد اظہر وفاقی وزیر برائے توانائی ، مخدوم خسروبختیار وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور سید شبلی فراز وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے جبکہ عمر ایوب خان کو وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور کا قلمدان دیا گیا۔