اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی کابینہ کے اجلا س میں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجرمعیزعباس شہید اورلانس نائیک جبران اللہ شہید کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے دعا کرائی۔وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج فتنہ الخوارج پر کاری ضرب لگا رہی ہے، دشمن کے خلاف جنگ جاری ہے ، ہماری سکیورٹی فورسز کے افسران اورجوان عظیم قربانیاں دے رہے ہیں ، انشاء اللہ یہ جنگ ہم جیتیں گے۔