وقفہ سوالات کے دوران آفیسرز گیلری میں سرکاری افسران کی موجودگی کے مسئلہ کوحل کرائیں گے، وزیر اعظم

128
وزیرستان اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے خدشات کی پوری طرح شنوائی ہو گی ، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد۔29مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ وقفہ سوالات کے دوران آفیسرز گیلری میں سرکاری افسران کی موجودگی کے مسئلہ کوحل کرائیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد کی طرف سے اٹھائے گئےنکات کا جواب دے رہے تھے۔

قبل ازیں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا کہ سرکاری گیلریوں میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران موجود نہیں ہوتے ۔ سپیکر نے کہا کہ میں پہلے ہی اس حوالےسے ہدایت کر چکا ہوں کہ گریڈ 20 اور اس سے اوپر کا افسر وقفہ سوالات کے دوران گیلری میں موجود ہونا چاہیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔