40.5 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںون ڈے میں چار بار 150 پلس سکور، ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے...

ون ڈے میں چار بار 150 پلس سکور، ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے پہلے اور مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے

- Advertisement -

میلبورن ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر ون ڈے کرکٹ میں چار مرتبہ اننگز میں 150 رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے آسٹریلیا کے پہلے اور مشترکہ طور پر دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے، وارنر نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں 156 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ وارنر چار بار یہ کارنامہ انجام دے کر کرس گیل، سنتھ جے سوریا اور روہت شرما کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، وارنر نے ہاشم آملہ، تلکارتنے دلشان، برائن لارا، ویون رچرڈز اور اینڈریو سٹراس کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے تین، تین مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ اننگز میں ڈیڑھ سو رنزوں کا ہندسہ عبور کرنے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے جنہوں نے پانچ مرتبہ یہ سنگ میل عبور کر رکھا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32983

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں