ہنوئی ۔27مئی (اے پی پی):ویتنام اور فرانس نےاقتصادی تعاون کےمختلف 14 معاہدوں پر دستخط کر دیئے ۔ شنہوا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ویتنام کے دورے کے دوران اقتصادی تعاون کی 14 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔نئے دستخط شدہ معاہدوں میں دفاع، آرکائیوز، زراعت، نقل و حمل، ایرو اسپیس، سائنس، ٹیکنالوجی اور جوہری توانائی سمیت کئی شعبوں پر محیط ہے۔
ویتنام اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی، فرانس کے سینٹر نیشنل ڈی ایٹیوڈس اسپیٹیلس اور ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے درمیان ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹس کی تعیناتی کے ساتھ ایرو اسپیس میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔دیگر میں ویتنامی بجٹ کیریئر ویٹ جیٹ اور ائیر بس کے درمیان 20 وائیڈ باڈی A330-900 طیاروں کی خریداری کا ایک بڑا معاہدہ اور صوبہ نن تھوان میں خشک سالی، کٹاؤ اور سیلاب پر قابو پانے کے منصوبے کے لیے قرض کا معاہدہ شامل ہے۔دونوں فریق سنوفی پاسچر اور ویتنام ویکسین جوائنٹ اسٹاک کمپنی کے درمیان ویتنام میں ویکسین کی تیاری کے لیے ٹیکنالوجی کی منتقلی پر بھی اتفاق رائے بھی کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=601698