- Advertisement -
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ٹی ڈی اے پی) نے بین الاقوامی نمائش ’’ ویتنام انٹرنیشنل ٹریڈفئیر‘‘ میں شرکت کےلئے 5اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش کا انعقاد 28فروری تا یکم مار چ ویتنام میں ہوگا جس میں ملبوسات ،سوتی کپڑا،ہوم ٹیکسٹائل ،ٹیکنیکل ٹیکسٹائل ، ٹیکسٹائل پروسیسنگ ، پرنٹنگ ٹیکنالوجی ،ٹیکسٹائل مشینری اور پرنٹنگ مشینری کی نمائش کی جائے گی۔
نمائش میں درآمد و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔ویتنام انٹرنیشنل ٹریڈفئیرکے حوالے سے مزید معلومات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=394720
- Advertisement -