25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویرات کوہلی کاٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

- Advertisement -

نئی دہلی ۔12مئی (اے پی پی):بھارت کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے وائٹ جرسی پہنتے ہوئے 14سال کا عرصہ گزر چکا ہے۔

کوہلی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ٹیسٹ فارمیٹ سےریٹائرمنٹ لینا آسان نہیں تھا لیکن مجھے یہ ٹائم درست لگا۔ بھارتی ٹیسٹ کپتان روہت شرما کی جانب سے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کے بعد، ویرات کوہلی نے بھی اپنی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) کو آگاہ کر دیا ہے ، جس سے کرکٹ کے میدان میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی نے لکھا کہ سچ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا۔ اس نے مجھے آزمایا، مجھے شکل دی، اور مجھے سبق سکھایا کہ میں اس کو زندگی بھر نہیں بھول سکوں گا۔میں نے اسے وہ سب کچھ دیا جو میرے پاس تھا، اور اس نے مجھے اس سے کہیں زیادہ واپس کر دیا جس کی میں امید نہیں کر سکتا تھا۔”میں تشکر سے بھرے دل کے ساتھ جا رہا ہوں۔

ویرات کوہلی نے لکھا کہ میں دل سے شکر گزار ہوں کھیل کے لیے، ان لوگوں کے لیے جن کے ساتھ میں نے میدان کا اشتراک کیا، اور ہر ایک فرد کے لیے جس نے کھیل کے دوران میری راہنمائی کی ۔36 سالہ بھارتی بیٹر کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں شاندار کیرئیر پر مبارکبادیں پیش کی جارہی ہیں جبکہ مداح افسردگی کا اظہار کررہے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچوں کی 210 اننگزمیں 46.85 کی اوسط سے 9230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔انہوں نے 7 ڈبل سنچریاں بھی سکور کیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی کیریئر بیسٹ اننگز254 رنز ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں