جمیکا۔11نومبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ 15نومبر کوڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو 8 وکٹوں جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میچ 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے مہمان انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔
ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت رومین پائول کررہے ہیں جبکہ انگلینڈ کو جوز بٹلر لیڈ کر رہے ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 15 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا،چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 17 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، گروس آئیلیٹ، سینٹ لوشیا میں کھیلا جائے گا۔