بارباڈوس۔13دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
ویسٹ انڈیز ٹیم نے 172رنز کا ہدف 18.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میزبان ٹیم کے آندرے رسل کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے 14 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز سکور کئے اور بائولنگ کے شعبے میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں ویسٹ انڈین کپتان رومین پائول نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
برطانوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں 171 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا، فلپ سالٹ 40، وکٹ کیپر کپتان جوز بٹلر 39 اور لیام لیونگسٹون 27 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے آندرے رسل اور الزاری جوزف نے تین، تین ، روماریو شیفرڈ نے دو جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا
جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18.1اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے انگلینڈ کو میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شائی ہوپ 36، کائل میئرز35 ،کپتان رومین پائول ناقابل شکست 31 اور آندرے رسل ناقابل شکست 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ کے ریحان احمد نے تین اور عادل رشید نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میزبان ٹیم کے آندرے رسل کو آل رائونڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419306