- Advertisement -
نئی دہلی ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں روہت شرما نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں اپنی ٹیم کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ اور پھر ون ڈے سیریز کے ابتدائی میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=118629
- Advertisement -