ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے 20روزہ صفائی مہم میں راولپنڈی شہر اور تحصیلوں سے تقریبا 20 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگا دیا

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او کے ہمراہ 05 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا

راولپنڈی۔ 20 نومبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای اوآر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر کی نگرانی میں جاری 20روزہ صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے راولپنڈی شہر اور اس کی تحصیلوں سے تقریبا 20 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگا دیا،آگاہی مہم میں گھر گھر پہنچ کر صفائی کا پیغام پہنچایا گیا،آگاہی مہم کیلئے شہر میں بینرز،سٹیمرز لگائے گئے،سیکڑوں پمفلٹس تقسیم کئے گئے،کمشنر راولپنڈی نے 20روزہ صفائی مہم کو سراہتے ہوئے ورکرز کے کام کی تعریف کی اور شہریوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا

چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای او ارڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدرنے بھی صفائی پر مامور اپنے ورکرز کی لگن اور جانفشانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 20روزہ صفائی مہم میں زیرو ویسٹ سٹی کا مشکل ہدف آپکی محنت بدولت حاصل کر پائے ہیں،شہر کو صاف رکھنے کا عمل ایمانداری سے جاری رکھیں،صفائی ہماری ذمہ داری ہے،اس حوالے سے کوئی غفلت اور سستی ناقابل قبول ہے،تفصیلات کے مطابق 31اکتوبر2023سے لے کر 20نومبر2023 تک جاری رہنے والی اس صفائی مہم میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور سی ای او ارڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدرروزانہ کی بنیاد پر شہر کی مختلف یوسیزکے دورے کر کے صفائی مہم کا معائنہ کیا، شہریوں سے ملاقات کر کے صفائی مہم کے حوالے سے تاثرات اور تجاویز بھی لیں،

اتوار اور دیگر تعطیلات میں بھی ورکرز شہر کو زیرو ویسٹ کرنے میں مصروف رہے۔چیئر مین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق نے انسداد سموگ مہم کے سلسلے میں لیاقت باغ ورکشاپ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم شروع کی، مری میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے شہر کی سڑکوں سے برف ہٹانے اور نمک چھڑکنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا، راولپنڈی شہر کی سڑکوں اور گلیوں کو رات کے اوقات میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کے ذریعے بھی صاف کیا گیا،

شہر میں رکھے گئے کنٹینرزکو بھی روزانہ کی بنیاد پر صاف کئے، جبکہ کوڑا کرکٹ کو مینوئل اور مکینیکل سوئیپنگ سے اکٹھا کر کے ویسٹ لیفٹنگ کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر ڈمپ سٹیشن پہنچایا جاتا رہا، اس کے ساتھ ساتھ آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے کیمپ،ڈور ٹو ڈور، مارکیٹ اور تعلیمی اداروں میں شہریوں کو صفائی مہم سے متعلق آگاہ کیا،سموگ اور ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر سے متعلق پیغامات بھی پہنچائے،مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کر کے شہریوں کو بتایا گیا کہ اس مہم کا حصہ بنیں،صفائی کے حوالے سے ہمارے ہیلپ لائن نمبر 1139 کا استعمال کریں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی شکایات کو درست لوکیشن تصاویر کے ساتھ ٹیگ کریں

تاکہ اپ کی شکایات کا فوری طور پر ازالہ کیا جا سکے۔ اس 20 روزہ مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں اور شہر کو کلین اینڈ گرین سٹی بنانے اور ڈینگی و سموگ سے چھٹکارا دلانے میں ہمارا ساتھ دیں،شہریوں نے 20روزہ صفائی مہم کو سراہتے ہوئے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو شہر کی صفائی یقینی بنانے میں اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صفائی مشترکہ ذمہ داری ہے،ہم راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے شانہ بشانہ شہر کو صاف کرنے میں اپنا ہر بھرپور کردار ادا کرینگے۔\