ویلز کی ٹیم کا رگبی ورلڈکپ کے اپنے پہلے پول میچ میں جارجیا کو ہرا فاتحانہ آغاز

236

ٹوکیو ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ویلز کی ٹیم نے رگبی ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں جارجیا کو ہرا کر فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ویلز کی ٹیم نے جارجیا کو 14 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے مات دی۔ نویں رگبی ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاپان میں جاری ہے، پول ڈی کے میچ میں ویلز اور جارجیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ویلز کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارجیا کی ٹیم کو بآسانی 43-14 سے ہرا دیا۔ یہ ویلز کی ٹیم کا پہلا پول میچ تھا جس میں کامیابی کے ساتھ ویلز کی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کردیا۔