ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ (کل) کھیلا جائے گا،

103
انگلش پریمیئر لیگ میں (کل) مزید 5میچز کھیلے جائیں گے

پیرس ۔ یکم جولائی (اے پی پی) آٹھواں ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، میگا ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے، انگلینڈ، عالمی چیمپئن امریکا، ہالینڈ اور سویڈن کی ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ (کل) منگل کو دفاعی چیمپئن امریکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ویمنز فٹ بال ورلڈ کپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے اور اب میگا ایونٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔