33.8 C
Islamabad
منگل, مئی 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہائی پرفامنس سینٹر میں تربیت کا...

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہائی پرفامنس سینٹر میں تربیت کا آغاز کردیا

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 06 فروری (اے پی پی):ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے ہائی پرفامنس سینٹر میں تربیت کا آغاز کردیا۔ فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں جاری قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمینس سینٹر میں تربیت کا آغاز کردیا۔ خواتین کھلاڑیوں نے صبح اور شام کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

کھلاڑیوں نے صبح کے سیشن میں فزیکل ٹریننگ اور رننگ کے سیشن میں حصہ لیا۔شام کےسیشن میں 6 کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں پاور ہٹنگ کی سکلز کی تربیت دی گئی۔عبدالرزاق نے کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی ٹپس دیں۔کھلاڑیوں نے اقبال سٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس بھی کی۔ اظہر علی۔ جنید خان اور حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کرائی۔

- Advertisement -

ویمنز کرکٹ کی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 فروری تک فیصل آباد میں جاری رہے گا۔پی سی بی کی 16 سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ خواتین کرکٹرز سمیت کل 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں حصہ لے رہی ہیں جس میں فٹنس ٹریننگ، مہارت میں اضافہ اور فروری کے مہینے میں 50 اوورز کے سات پریکٹس میچز کے باقاعدہ سیشنز شامل ہیں۔

پاکستان میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے بنگلہ دیش، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کوالیفائرز میں شرکت کرے گا۔ ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیمیں آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2022-25 کی ٹاپ چھ ٹیموں میں شامل ہوں گی۔

کیمپ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں( بیٹرز )عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمن فاطمہ، گل فیروزہ، گل رخ، حفصہ خالد، ارم جاوید، نتالیہ پرویز، صدف شمس، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، اور سدرہ امین، (وکٹ کیپر )منیبہ علی، نجیہہ علوی اور سدرہ نواز ،(آل راؤنڈر ) فاطمہ ثناء، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سیدہ عروب شاہ، اور طوبی حسن (اسپنرز ) غلام فاطمہ، ماہ نور آفتاب، نشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، تانیہ سعید، اور ام ہانی ،(فاسٹ بولرز ) ڈیانا بیگ، فاطمہ خان، تسمیہ رباب، وحیدہ اختر اور زیب النساء نیاز شامل ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556947

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں