اسلام آباد۔7مارچ (اے پی پی):ویمن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ڈبلیو آئی ایف ایف) نے یوکرین کے سفارتخانہ اور بلیک باکس ساؤنڈز سٹوڈیو کے اشتراک سے یوکرائنی فلموں پر ایک خصوصی سیگمنٹ کا انعقاد کیا۔
میلے کی بانی اور ڈائریکٹر مدیحہ رضا نے اس اقدام کے 8 سال کے سفر کے بارے میں بتایا کہ یہ کس طرح تیزی سے اور باضابطہ طور پر پروان چڑھا ہے جس سے آزاد فلم سازوں کو انتہائی ضروری نمائش اور تعریف ملتی ہے۔ پاکستان میں یوکرین کے سفیر مارکیان چچوک نے بھی متنوع لوگوں کے درمیان پل بنانے کے لئے اس طرح کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
فیسٹیول کےخصوصی یوکرین فلمز سائیڈبار میں خواتین یوکرائنی فلم سازوں کی 7 مختصر اور فیچر فلمیں پیش کی گئیں۔ جیوری پینل فلم سازوں مہرین جبار، عثمان مختار اور مریم جاوید پر مشتمل تھا ۔انا گنتینکو-شبالدینا کی فلم ’مام‘ میلے کی پہلی رنر اپ رہی اور اس نے 150 یورو کا نقد انعام جیتا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=445787