وینزویلا میں انتخابی مہم ختم، صدر نکولس مادورو کا ہارنے کی صورت میں خون کی ہولی کا انتباہ

163

کراکس۔26جولائی (اے پی پی):وینزویلا میں صدارتی انتخابی مہم ختم ہوگئی،تاہم صدر نکولس مادورو کے ہارنے کی صورت خون کی ہولی بارے انتباہ نے غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ہزاروں افراد نے دارالحکومت کراکس میں مادورو اور ان کے حریف ایڈمنڈو گونزالیز اروٹیا کی آخری ریلیوں میں شرکت کی۔ گزشتہ روز ایک ویڈیو میں صدر نکولس مادورو نے قوم کے سامنے اعادہ کیا کہ وہی امن اور استحکام کی ضمانت دے سکتے ہیں جبکہ گونزالیز اُروتیا نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ نفرت کا پیغام آپ کو ڈرانےکے لئے دے رہے ہیں ۔