ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اگلے دو روز میں چین روانہ ہو گا،معاون خصوصی برائے قومی صحت

47

اسلام آباد۔28جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان لانے کے لیے خصوصی طیارہ اگلے دو روز میں چین روانہ ہو گا ۔کووڈ ویکسین پاکستان لانے سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی ۔تمام صوبوں کی جانب سے انتظامات کی تفصیلات اجلاس میں پیش کی گئیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم اس اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور اس مشن میں بھی متحد ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ہم اس اقدام کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور اس مشن میں بھی متحد ہیں۔ ہماری مربوط کوششوں نے ہمارے لئے بہت لمبا سفر طے کیا ہے۔