ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس منگل کو ہوگا

118
National Ten Pin Bowling Championship
National Ten Pin Bowling Championship

 

اسلام آباد۔16فروری (اے پی پی):17 ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ کے انعقاد کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس 18فروری منگل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام چیمپئن شپ 20 سے 25 فروری تک لیزر سٹی بائولنگ کلب، چھٹا فلور، صفا گولڈ، ایف سیون مرکزاور اسلام آباد میں کھیلی جائےگی۔