ٹاپ سیڈڈ آرینا سبالینکا اور میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز فائنل میں پہنچ گئیں

61
Australian Open Tennis Women's Singles

میلبورن۔24جنوری (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا اور امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ٹو ،میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک اور ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا کو شکست دی جبکہ امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک کو شکست دے کر اپنے کیریئر کے دوسرے بڑے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 113 واں میگا ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ،ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےحریف ہسپانوی ٹینس سٹار پاؤلا بدوسا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 2-6نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا کو اب ٹائٹل کے دفاع کے لئے مزید ایک فتح درکار ہے اس کے علاوہ 26 سالوں میں مسلسل تین آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے والی پہلی خاتون بننے کا موقع بھی ہے۔ میگا ایونٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں امریکی ٹینس سٹار میڈیسن کیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ٹو ،میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اور پانچ سنگلز گرینڈ سلام ٹائٹلز کی فاتح آئیگا سویٹیک کو 7-5، 1-6 اور 6-7(8-10)سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔