شکاگو۔30ستمبر (اے پی پی):یوکرین کی ٹاپ سیڈڈ ایلینا سویٹولینا اور سوئٹزرلینڈ کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈڈ بلیندا بنکک شکاگو فال ٹینس کلاسک کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام شکاگو فال ٹینس کلاسک ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا میں جاری ہیں۔
خواتین کے سنگلز ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی امانڈا انیسیمووا کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے ہرا کر کامیابی حاصل کی۔
ایک اور میچ میں سوئس ٹینس کھلاڑی بلیندا بنکک نے آسٹریلوی حریف کھلاڑی میڈیسن انگلس کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 7-5 کی شکست کے باوجود اگلے سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0-6 سے فتح حاصل کر کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔