ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈ

65
Pakistan Bureau of Statistics.
Pakistan Bureau of Statistics.

اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک کی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 477 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10 فیصد کم ہے۔

گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات حجم 434 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جنوری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 58 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ سال جنوری میں بھی 58 ملین ڈالر تھا۔

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دسمبر میں ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات سے 60 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو جنوری میں کم ہو کر 58 ملین ڈالر ہو گیا۔