23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں،کمشنرملتان

ٹرانسپورٹ نظام کی بہتری کیلئے اہم اقدامات جاری ہیں،کمشنرملتان

- Advertisement -

ملتان ۔ 16 اپریل (اے پی پی):کمشنرملتان عامر کریم خان نے نجی سیکٹر سے وابستہ افراد سے ملاقات میں جدید طرز کے 22 بس شیڈز کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔بس شیڈز منصوبہ شہری ترقی و سہولت کی جانب عملی پیش رفت ہے۔11 بس شیڈزملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعمیر کرے گی، ٹینڈر کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے۔

11 بس شیڈز نجی شعبے کے تعاون سے تعمیر کیے جائیں گے۔ شہر کی اربنائزیشن کے لیے نجی و سرکاری اشتراک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

- Advertisement -

بس شیڈز کی تعمیر شہریوں کو گرمی، بارش اور دھوپ سے تحفظ فراہم کرے گی۔اجلاس میں نجی سیکٹر نے بس سٹینڈ تعمیر کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ ایم ڈی اے حکام بھی موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583079

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں