ٹرمپ کے گھرسے دستاویزات برآمد کیے گئے، بنی گالا میں بھی چھاپہ پڑنا چاہیے، مریم نواز

152
Ramadan cheap bazaar

لاہور۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے جس طرح ٹرمپ کے گھرسے دستاویزات برآمد کیے گئے، اسی طرح بنی گالا میں بھی چھاپہ پڑنا چاہیے،

ماڈل ٹائون میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گھرپر چھاپا مارکر حساس ستاویزات برآمد کیے گئے تھے، اسی طرح سائفر کی برآمدگی کیلئے بنی گالا میں بھی چھاپا پڑنا چاہیے اور وہاں سے نہ صرف سائفر بلکہ بہت کچھ ملے گا۔