31.6 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک انسپکٹر مانسہرہ کی ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ، ضروری ہدایات...

ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ کی ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ، ضروری ہدایات دیں

- Advertisement -

مانسہرہ ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):نو تعینات ٹریفک انسپکٹر مانسہرہ انس خان نے تمام ٹریفک سٹاف کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور ضروری احکامات اور ہدایات جاری کیں۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات کی روشنی میں ٹریفک انسپکٹر نے میٹنگ کے دوران تمام سٹاف کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور عوام سے اخلاق سے پیش آئیں

ٹیکسی ڈرائیورز کو غلطی پر چلان کے بجائے وارننگ دے کر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کریں۔ انہوں نے تمام ٹریفک سٹاف کو سختی سے ہدایات کی کہ ضلع بھر میں کم سن ڈرائیورز، کم سن موٹرسائیکل رائیڈرز، پھٹے سلنسرز، پریشر ہارنز، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹس جیسی ٹریفک قوانین کی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=509675

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں