20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مزید 154مقدمات...

ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مزید 154مقدمات درج

- Advertisement -

راولپنڈی۔14دسمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان کی سربراہی میں راولپنڈی ٹریفک پولیس نے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید 154مقدمات درج کر لئے۔

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق کم عمرڈرائیوروں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ روز154 مقدمات درج کیے گئے،خصوصی مہم کے دوران اب تک2971مقدمات درج کیے گئے، سی ٹی او تیمورخان کا کہناتھاکہ کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائیوں کو مزید موثر کیا جا رہا ہے،

- Advertisement -

والدین کم عمر ڈرائیوروں کی حوصلہ شکنی کریں، لائسنس کے اہل طلباء و طالبات کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی کلاسز کا بھی آغاز کیاجا رہا ہے،کم عمر ڈرائیور ناصرف اپنی بلکہ دیگر شہریوں کی زندگی کے لیے خطر ے کا باعث ہیں،کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف پنجاب حکومت کے احکامات پر من وعن عمل کیا جارہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419917

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں