32.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کو یقینی...

ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کے لیے عملدرآمد کو یقینی بنائیں، عباس مجید خان مروت

- Advertisement -

پشاور۔8فروری (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسرپشاور عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر کے تمام سیکٹروں میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے سمیت جاری مہمات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں منگل کے روز ایک اجلاس زیر صدارت چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت منعقد ہوا جس میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز آصف بہادر‘ ایس پی کینٹ خان خیل‘ ایس پی سٹی محمد سعید‘ ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک وارڈنز نے شرکت کی۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے گزشتہ ہفتے سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے دوران چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کو شہر بھر میں کی جانیوالی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی جس پر اطمینان کا اظہار کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے ٹریفک وارڈنز اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا‘ بغیر ہیلمٹ کے ڈرائیونگ کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں ‘ سیٹ بیلٹ ‘ کالے شیشوں کے استعمال’ اوور لوڈنگ’ پریشر ہارن اور سیٹ بیلٹ باندھے بغیر ڈرائیونگ کرنیوالوں‘ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی کرنیوالوں اور یونیورسٹی روڈ‘ صدر اور دیگر تجارتی مراکز میں پلازوں میں پارکنگ زون قائم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہ برتی جائے۔

اجلاس میں چیف ٹریفک آفسیر کو بتایا گیا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں سے بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ چیک اینڈ بیلنس کے لئے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جس پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ شہر میں بلا تعطل ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=294524

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں