ٹریننگ ونگ انچارج وقار احمد کی انچارج ہیومن اپیل سے میٹنگ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ٹریننگ پر تفصیلی گفتگو

73
Rescue 1122 spokesperson
Rescue 1122 spokesperson

بٹگرام۔ 31 مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام کاشف خٹک کی زیر نگرانی ٹریننگ ونگ انچارج وقار احمد نے انچارج ہیومن اپیل سے ان کے دفتر میں میٹنگ کی۔ بٹگرام میں ڈیرپ اینڈ سیرٹ اور مختلف رونماءہونے والے حادثات، آفات اور ابتدائی طبی امداد سے متعلق ایمرجنسی ریسکیو سروس کے روزمرہ رونماءہونے والے واقعات پر ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ریسکیو 1122 بٹگرام کی جانب سے ہیومن اپیل کے اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد آگ اور آفات سے نمٹنے کیلئے طلب کو ٹریننگ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انچارج ہیومن اپیل ہدایت نے ریسکیو بٹگرام کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہیومن اپیل کے اہلکاروں کو ٹریننگ دینے کیلئے پلان تیار کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس ٹریننگ کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 کے اہلکار اور ہیومن اپیل کےاہلکار عوام الناس کو بروقت خدمات فراہم کرے گی۔ انچارج ہیومن اپیل ہدایت نے اس معاملہ میں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔