ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

182

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ تقر یب پہلی پاکستان ایران سنگل کاؤنٹی نمائش کے موقع پر منعقد کی گئی ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے ایران کی جانب سے معزز مہمان اور ممتاز پاکستانی تاجروں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے مفاہمت نامے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس دستخط کو ان دونوں تنظیموں کے درمیان طویل مدتی ورکنگ ریلیشن شپ کو مضبوط کرنے کے لیے پہلا قدم قرار دیا تاکہ تجارت کے فروغ کے تمام دستیاب آلات کا استعمال کیا جا سکے۔ اس ایم او یو کے ذریعے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ایران ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن دونوں معلومات کے باقاعدہ باہمی تبادلے کے لیے مل کر کام کرنے، مشترکہ مارکیٹنگ ریسرچ اور تجارت کے فروغ کی سرگرمیوں اور تربیتی پروگراموں اور ماہرین کے تبادلے کے انعقاد کا عہد کریں گے۔