ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات میں تجارتی نمائش کے لئے درخواستیں طلب کر لیں

80
TDAP

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ( ٹی ڈی اے پی) نے متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی ذرائع کے مطابق یہ نمائش آئندہ سال 19 سے 21 جنوری تک دبئی میں منعقد ہو گی جس میں طبی اور آگ بجھانے کے آلات کے علاوہ وائر لیس سکیورٹی سسٹم کی مصنوعات فروخت کے لئے پیش کی جائیں گی۔ نمائش میں شرکت کے لئے تاجر اور برآمدکنندگان 22 اگست تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔