ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے برونائی کے لئے تجارتی وفد میں شمولیت کے خواہشمند اداروں سے 10اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں

85
TDAP

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی ) نے برونائی کے کے لئے تجارتی وفد میں شمولیت کے خواہشمند اداروں سے 10اپریل 2019ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تجارتی وفد 9 سے 12جون 2019ءکے دوران برونائی کا دورہ کرے گا جس میں پھل اور سبزیاں ، مچھلی اور سمندری خوراک ، کپڑا اور تیار ملبوسات ، آلات جراحی ، کٹلری اور برتن سمیت کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے ادارے شمولیت سے نئی منڈیاں تلاش کرکے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے۔