ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو تاشقند ایکسپو میں شرکت کےلئے 25 اکتوبر تک درخواستیں طلب کرلیں

TDAP

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):ازبکستان میں منعقد ہونے والی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش’’ٹریڈ ڈیلیگیشن ٹو تاشقند ‘‘میں شرکت کےلئے25 اکتوبر تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش 28تا30 نومبر2023 منعقد ہو گی جس میں ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹکس ، فارماسیوٹیکل ، فوڈ اینڈ ایگرو ، میڈیکل ، ڈینٹل ، آلات جراحی ، انجینئرنگ ، تعمیراتی سامان اور ٹیکسٹائل سے وابستہ خدمات فراہم کرنے والے ادارے اورافراد شرکت کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔