اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) ٹنل فارمنگ سے سبزیوں کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ آلو کے علاوہ ملک میں پیدا کی جانے والی3.1 ملین ٹن سبزیوں کی پیداوار میں ٹنل فارمنگ سے حاصل ہونے والی پیداوار کا تناسب 2 تا 3 فیصد کے قریب ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند سال کے دوران ملک میں ٹنل فارمنگ کے شعبہ میں نمایاں ترقی ہوئی ہے تاہم شعبہ میں مزید ترقی کے وسیع امکانات اب بھی موجود ہیں۔