20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںٹنڈومحمدخان پولیس کا آپریشن، 4 منشیات فروش گرفتار، شراب سمیت بھاری مقدار...

ٹنڈومحمدخان پولیس کا آپریشن، 4 منشیات فروش گرفتار، شراب سمیت بھاری مقدار میں منشیات برآمد

- Advertisement -

ٹنڈومحمدخان۔ 04 مئی (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 4 منشیات فروش گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس، 4 عدد وسکی شراب کی بوتلوں سمیت 12 سو مضحر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں ،آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کے احکامات پر منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد علی گڈانی بلوچ کی زیر قیادت ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او تھانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران نامور چرس سپلائر قدیر بھٹی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو 80 گرام چرس برآمد کرلی، مزکورہ ٹیم نے ایک اور کارروائی کے دوران ایک ایکٹو کرمنل نجب دین بڑدی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی ٹی ٹی پسٹل اور 3 عدد گولیاں برآمد کرلیں،

- Advertisement -

بی سیکشن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کی ٹیم نے ایک اور کاروائی کے دوران مین پوڑی فروش تسلیم راجپوت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5 سو عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں ،ٹنڈو غلام حیدر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ایک وسکی شراب فروش ملزم محمد خان چانڈیو کو گرفتار کرلیا جس سے 4 عدد وسکی شراب کی بوتلیں برآمد کرکہ ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592216

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں