ٹنڈومحمدخان پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 13 ملزمان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

76
arrested
arrested

ٹنڈومحمدخان۔ 16 نومبر (اے پی پی):ٹنڈومحمدخان پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن میں 13منشیات فروش گرفتار، 13 ہزار 9 سو مین پوڑیاں ،5 سو 50 غیر ملکی منشیات برآمدکی گئی۔ ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔

شیخ بھرکیو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کے دوران مین پوڑی سپلائر اصغر ٹنگڑی کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کا ساتھی امین ٹنگڑی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزم کے قبضے سے 2 ہزار 9 سو عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔بی سیکشن پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان سٹی کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ 2 مین پوڑی سپلائرز ملزمان امتیاز علی چانڈیو اور گل حسن لغاری کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے سے 2 ہزار 2 سو عدد مضر صحت مین پوڑیوں سمیت ایک عدد موٹر سائیکل اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت 3 مین پوڑی سپلائرز محمد امین کھوسو، دلدار ملاح اور ذیشان جتوئی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 4 ہزار 5 سو عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں ۔تحصیل پولیس اسٹیشن ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دوران گشت 2 مین پوڑی سپلائرز ملزمان ارض محمد نارو اور گلشیر نارو کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 9 سو عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں۔پولیس اسٹیشن بلڑی شاہ کریم کے ایس ایچ او نے دوران گشت ایک مین پوڑی گٹکا فروش عبدالشکور کھوڈیو کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 5 سو عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرلیں