ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں تیزی، ہانگ کانگ میں مندی

107

ٹوکیو ۔ 14 نومبر (اے پی پی) ٹوکیو اور شنگھائی سٹاک ایکسچینجز میں پیر کو تیزی جبکہ ہانگ کانگ میں مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک مارکیٹ کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 1.71 فیصد کے اضافے سے 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی اور اہم ترین نکی 225 انڈیکس 297.83 پوائنٹس کی بہتری سے 17672.62 پوائنٹس اور ٹاپکس انڈیکس 1.58 فیصد یا 21.72 پوائنتس کے اضافے سے 1400.00 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔